بٹہ وارہ سرینگر میں فوجی گاڑی نے ایک نوجوان کو کچل دیا؛ گاندربل میں آرمی گاڑی نے منی بس کو ٹکر ماری ،ایک زخمی
سرینگر /14اکتوبر: سرینگر کے بٹہ وارہ علاقے میں ایک فوجی گاڑی نے ایک راہ چلتے نوجوان کو زور دار ٹکر مار کر لقمہ اجل بنادیا ۔ ادھر گاندربل میں ایک فوجی گاڑی نے ایک منی بس کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے ۔ مقامی لوگوںنے واقعے میں ملوث ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر کے بٹہ وارہ علاقے میں آج بعد دوپہر ایک فوجی گاڑی نے راہ چلتے ایک نوجوان کو کچل کر ہلاک کرڈالا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس واقع کے خلاف لوگوںنے سخت احتجاج کیا جبکہ مظاہرین نے روڑ بھی بند کردیا تھا ۔ آخری اطلاع ملنے تک مہلوک نوجوان کی شناخت ممکن نہیں ہوپائی۔ ادھر وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ہاری گنون کنگن میں ایک مسافر گاڑی کو فوجی گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شہری محمد مقبول خان ولد محمد خان زخمی ہوا جس کو فوری طور پر سکمز پہنچایا گیاجہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ ادھر مقامی لوگوں نے اس واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے فوجی گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔
Comments are closed.