لولاب میںنامعلوم افراد نے دھیان کی تیار فصل کو آگ لگادی ؛ کسانوں میں تشویش کی لہر ، پولیس کے اعلیٰ افسران سے معاملے کی جانچ کرانے کا مطالبہ

سرینگر/13اکتوبر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے پہاڑی علاقہ لولاب وادی میں سوموار کو اُس وقت لوگ شدد در رہ گئے جب نامعلوم افراد نے ایک بیوہ خاتون کی دھیان کی فصل کو آگ گادی ۔ اس دوران مقامی سیول سوسائٹی کے ذمہ داروں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے جبکہ انتظامیہ سے سیول سوسائٹی ممبران نے متاثرہ کنبہ کے حق میں ریلیف منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیرکے سرحدی ضلع کپوارہ کے پہاڑی علاقہ وادی لولاب کے کرسن نامی گائوں میں سوموار کے روز لوگ اُس وقت حیرت زدہ ہوئے جب نامعلوم افراد نے ایک بیوہ خاتون ساجہ بیگم اہلیہ مرحوم عبدالجبار کی دھیان کی فصل جو کہ کاٹ کر کھیت میں سکھانے کیلئے رکھی تھی کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں غریب اور بے سہارا کنبہ کی ایک سال کی محنت ضائع ہوئی ہے ۔ اس واقعے پر مقامی لوگوںنے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے کام انجام دینے والے شرپسندوں کو کڑی سے کڑی سزادی جانی چاہئے ۔ دریں اثناء مقامی سیول سوسائٹی ممبران نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں ۔سیول سوسائٹی ممبران نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ غریب کنبہ کے حق میں ریلیف منظور کریں تاکہ ان کے اس نقصان کی بھرپائی ہو۔

Comments are closed.