جنگجووں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد؛ پلوامہ ، شوپیان اور کولگام کے دیہات میں محاصرے ، تلاشیاں
سرینگر/13اکتوبر: جنگجووں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر کولگام،پلوامہ اور شوپیان کے کئی دیہات کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔ سی این آئی کو ذزرائع سے معلوم ہے کہ شوپیان کے پنجورہ اور امام صاحب،پلوامہ کے پہو اور پتل باغ اور کولگام کے چویلگام علاقوں میں جنگجوؤں مخالف آپریشن عمل میں لائے گئے جس دوران گھر گھر کی تلاشی کے علاوہ مکینوں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ فوج و فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ ان علاقوں میں جنگجو چھپے بیٹھے ہیں تاہمکہیں سے بھی جنگجوؤں اور فورسز جگہ مابین امنا سامنا نہ ہونے کے بعد تمام علاقوں کا محاصرہ ختم۔کر دیا گیا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ان علاقوں میں محاصرہ کیا گیا جس دوران تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی تاہم کہیں سے بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جس کے بعد علاقے کا محاصرہ ختم کردیا گیا ۔
Comments are closed.