ڈیلی ویجروں کا احتجاج 18 روز میں دخل؛ مطالبات پورے نہ ہونے تک ہرتال جاری رکھنے کا دہرایاعزم
سرینگر /12اکتوبر /کے پی ایس : بھدرواہ میںمحکمہ پی ایچ ای کے ڈیلی ویجروں نے اپنے مطالبات کو منوانے کیلئے کام چھوڑ ہڑتال شروع کیا تھا جو گذشتہ 18روز جاری ہے۔کشمیر پریس سروس کے نمائندہ ساجد طفیل کے مطابق ڈیلی ویجروں نے ستمبر کے آخری ہفتے میں تین دن کی ہڑتال کی کال دی تھی۔جس میں واضح کیا گیاتھا کہ اگر ان کے جائز مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو ہڑتال میں توسیع کی جائے گی ۔کے پی ایس کے نمائندہ کے ساتھ بات کرتے ہوئیپی ایچ ای ایمپلایی یونایٹیڈ فرنٹ کے رکن محمد سجاد جو احتجاج کی قیادت کررہے ہیں نے بتایا کہ بار ہابار سرکار کے سامنیڈیلی ویجروں کے مسائل ومطالبات رکھے گئے ۔متعددبار ہڑتال کیا اور اپنااحتجاج درج کیا تاہم کافی یقین دہانیوں کے بعد احتجاج کو وہیں ختم کروایا جارہا ہے جس سے اب تک ان کوتاریخ پے تاریخ کے سوا کچھ حاصل نہیں ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ آج تک ہر سرکار نے ڈیلی ویجروں سے کام لیا اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے وعدے کرتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں قیمتیں دن بہ دن بڑتی جارہی ہیں اور بالکل کم اجرت پرایک ڈیلی ویجر ملازم کوگھر میںکھانے پینے کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوسکتے ہیں تو یہ لوگ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے بارے میں کیا سوچ سکتے ہیں ؟انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم کا نعرہ ہے کہ ’’پڑھے گا انڈیا تو بڑے گا انڈیا ‘‘لیکن جس ڈیلی ویجر کیلئے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہے تو وہ اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میںکیا کرسکتا ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے لفٹنٹ گورنر منوج سہنا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہذا کے ڈیلی ویجروں کے مطالبات بغیر کسی تاخیرحل کئے جائیں بصورت ڈیلی ویجروں کی ہڑتال جاری رہے گی۔
Comments are closed.