گورنمنٹ گرلز ہائر اسکینڈری اسکول ماگام کے طالبات کااحتجاج

بورڈ حکام سے گیارہویں جماعت میں ماس پرموش کا کیا مطالبہ

سرینگر /12اکتوبر /کے پی ایس : گورنمنٹ گرلز ہائر اسکینڈری اسکول ماگام کے طالبات نے ماگام میں ہی سرینگر گلمرگ ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دیا۔جس سے ٹریفک کی نقل وحرکت بھی مسدود ہوکر رہ گئی ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق وادی میں منسوخی دفعہ 370اور کوروناوائرس سے لاک ڈاون کے بیچ زیر تعلیم بچوں کا وقت ضائع ہوا ہے ۔مذکورہ اسکول کی گیارہویں جماعت طالبات نے اسکول سے باہر آکر سڑکوں پر اپنا احتجاج درج کرکے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے حکام سے مانگ کی کہ ان کو ماس پروموشن دی جائے ۔احتجاج میں شامل طالبات نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جب جموں میں گیارہویں جماعت کے طالب علموں کو ماس پرموشن دینیکا اعلان کیا گیا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں؟ن کا کہنا تھا کہ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر میں امتحانات منعقد کرانے کے حق میں ہیں۔لیکن یہ کشمیر کے زیرتعلیم طالب علموں کے ساتھ صریحاً ناانصافی اور ظلم ہے ۔انہوں نے بورڈ حکام سے اپیل کہ انہیں ماس پروموشن دی جائے۔بصور ت دیگر وہ اپنے احتجاج کو جاری رکھنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔بتایاجاتا ہے کہ سرینگر گلمرگ ہائی وے پر کا فی دیر تک احتجاجی دھرنا رہا۔ اس دوران ایس ایچ او ماگام نے احتجاج میں شامل مطالبات کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے مطالبات کو متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے ۔اس یقین دہانی کے بعد طالبات نے اپنا احتجاج ختم کیااور امید ظاہر کی حکام کے جائز مطالبے کو خاطر میں لاکر ماس پروموشن کا اعلان کریں گے

Comments are closed.