کشمیر پریس سروس خبر کا اثر؛ نیوٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر دیور لولاب میں نئی تبدیلی رونما

ماہر معالج کی تعیناتی پر لوگوں کی طرف سے اظہار اطمینان

سرینگر /12اکتوبر /کے پی ایس: نیوٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر دیور لولاب میں تعینات طبی ونیم عملہ کا ریکارڈ صرف کاغذات پرہی موجود ہے تاہم ماہر معالج جنرل فزیشن ڈاکٹر سہیل جبار نے باضابطہ طور اسپتال کاچارج سنبھالا جس پرمقامی لوگوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔موصولہ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ہیلتھ سنٹر میں نہ کوئی ڈاکٹراور نہ پیرا میڈیکل اسٹاف کا فرد نظر آتا تھالیکن ڈاکٹر سہیل جبار جو پہلے سے ہی اسپتال میںتعینات تھے نے باضابطہ طور اپنا چارج سنبھالا ۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے اظمینان کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ ڈاکٹر موصوف نے جونہی این ٹی پی ایس سی میںفرائض انجام دینے کی شروعات کی تب سے مریضوں کا بہتر علاج ومعالجہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر موصوف کی غیر موجودگی اور غیر حاضری کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا تھا لیکن ان کا چارج سنبھالنے کے بعد اسپتال ہذا میں رونق لوٹ آئی اور غریب مریضوں کا علاج ومعالجہ ہونے لگا ۔اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈاکٹر کو ڈیوٹی پر مامور کرنے سے پسماندہ علاقہ کے لوگ مستفید ہونے لگے ۔انہوں نے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ہیلتھ سنٹر میں دیگر تعینات طبی ونیم عملہ جن کی تنخواہیںاسی اسپتال کے نام پر واگذار کی جاتی ہے کو ڈیوٹی پر واپس بلایا جائے اور غیرحاضرملازمین کیخلاف تحقیقات عمل میں لائی جائے تاکہ این ٹی پی ایچ سی دیورلولاب لوگوں کیلئے آرام دہ ثابت ہوجائے اور ان کے مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔

Comments are closed.