منشیات کے خلاف پولیس کی مہم میں تیزی؛ سرینگر میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ نشیلی ادویات ضبط

سرینگر /12اکتوبر: سرینگر پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے خانیار علاقے سے ایک منشیات فروش کو گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔سی این آئی کے مطابق سرینگر پولیس نے بابا داوود خاکی پل پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی ۔ دوران تلاشی پولیس نے منشیات فروش کے قبضے سے 20 بوتلیں کوڈین برآمد کرکے ضبط کی۔ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتارکر کے پولیس اسٹیشن خانیار منتقل کیا جہاں پر وہ حراست میں ہے ۔ اس کی شنا خت عامر احمد ڈار ساکن ڈار محلہ تلکھن بجبہاڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔سرینگر پولیس نے پولیس اسٹیشن خانیار میں ایف ائی آر زیر نمبری 75/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ۔ ابتدائی تفتیش میں اس بات کا پتہ چلا کی ملزم منشیات کو سرینگر اور خاص کر خانیار علاقے میں فروخت کرنے میں ملوث تھا۔ پولیس کی طرف سے کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاکہ معاشرے کو اس وباہ سے پاک و صاف رکھا جائے۔

Comments are closed.