سرینگر / /کے پی ایس : شمالی کشمیر کے پلہالن پٹن میں میگڈمائزیشن کے دوران ضابطے کی خلاف ورزی اور ناقص میٹرئیل استعمال کرنے پر مقامی لوگوں نے کام کو روک دیا۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندہ راہی نثار کے ساتھ بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تین کلومیٹر کی سڑک جموں وکشمیر بنک سے تانترے محلہ تک جہاںسے چک جمال میر (ریلوے) شروع ہوتا ہیکی میگڈمائزیشن کے دوران بغیر صفائی کے ناقص میٹرئیل استعمال کیا جارہا تھا ۔جس کے نتیجے میں لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے اور کام کو روک دیا ۔احتجاج میں شامل لوگوں نے متعلقہ حکام سے سوالیہ انداز میں کہا کہ مذکورہ سڑک کی میگڈمائزیشن کی طرف توجہ کیوں نہیں دی گئی ؟انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک کی صفائی کی گئی اور گر دآلود سڑک پر میگڈم کیلئے ناقص میٹرئیل کو استعمال میں لایا گیا ہے اور صرف دوانچ ہی میگڈم بچھایا جارہاتھا ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ٹھیکہ دار سے جب لوگوں نے اس حوالے سے تقاضا کیا تو مذکورہ نے سننے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔ان کے اس منفی رویہ کے نتیجے میں لوگوں نے گاڑیوں کو روک کر کام بند کیا ۔ انہوںنے کہا محکمہ آر اینڈ بی کے حکام کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق کام کیا جائے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ٹھیکہ دارسڑکوں کی تجدید ومرمت کے حوالے سے ناواقف اور ناتجربہ کار ہے اور ان کی ناتجربہ کاری کی وجہ سے میگڈمائز کئے ہوئے سڑکوں میں گھڑے اور خندق ہوجاتے ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وہ سنجیدہ نوعیت کے معاملے کی طرف توجہ دیکر اس کی فوری تحقیقات عمل میں لائیں ۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذکورہ سڑک پر اچھی طرح کام نہیں کیا گیا تو وہ دوبارہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔اس کے بعد جو بھی نتائج برآمد ہونگے اس کی ساری ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ْ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.