سرینگر/09اکتوبر: سرینگر کے صدر بل علاقے میں قائم ایس ایس بی کیمپ میں اس وقت افر اتفری پھیل گیا جب کیمپ سے ایک اہلکار پُر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ۔ پولیس نے معاملے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق صدر بل سرینگر سرینگر کے ایس ایس بی کیمپ سے ایک اہلکار جمعرات کی شام سے لاپتہ ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جتیندر نامی یہ اہلکار اْتر پردیش کا شہری ہے اور وہ گذشتہ شام سے لاپتہ ہے۔اسی دوران جونہی کیمپ میں ایس ایس بی اہلکار کی گمشدگی کی خبر پھیل گئی تو وہاں افراتفری کا ماحول پھیل گیا اور اس کے ساتھی اسکو تلاش کرنے کی کوششوں میں نکلیں ۔ ایس ایس بی اہلکار کی گمشدگی کے بعد پولیس سٹیشن لالبازار میں ایک رپورٹ درج کرائی گئی ہے اور اْسے ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاپتہ ایس ایس بی اہلکار کی گمشدگی سے متعلق ایک رپورٹ درج کر لی ہے اور بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.