جموں کشمیر میں 35ہزار اسامیوں کو جلد پورا کیا جائے گا؛ پولیس، فورسز اور فوج میں بھرتیوں کیلئے ریلیاں منعقد کی جائیں گے /لیفٹنٹ گورنر

سرینگر/09اکتوبر: 25000خالی پڑی اسامیوں اور 10ہزار پوسٹوں کو جلد ہی پورا کیا جائے گاجبکہ یوٹی جموں کشمیر میں پیراملٹری فورسز اور جے کے پی میں بھرتی کیلئے بھی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر یوٹی انتظامیہ کی جانب سے جموں کشمیر میں بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے کئی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں اس ضمن میں یوٹی کے لفٹٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر میں قریب 35000اسامیاں پُر کی جارہی ہے جبکہ فوج ، فورسز اور پولیس میں بھی بھرتی ریلیاں منعقد کی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں 25000خالی پڑی اسامیوں اور 10ہزار پوسٹوں کو جلد ہی پورا کیا جارہا ہے ۔ .ذریعہ ذرائع کے مطابق ، ایک ٹویٹ میں ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ حکومت جموں و کشمیر میں بے روزگار نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دیئے گئے یقین دہانی کو پورا کرنے پر کام کر رہی ہے۔ ایک جامع منصوبہ ہے پہلے ہی اعلان شدہ 10،ہزار عہدوں کے ساتھ 25،ہزارخالی آسامیوں کو پْر کرنے کی تیاری مکمل کی گئی ہے ۔ ان کے ایک اور ٹویٹ میں ، سنہا نے بتایا کہ” سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) ، نیم فوجی دستوں اور جموں و کشمیر پولیس کے لئے بھرتی ریلیاں بھی یونین ٹیریٹری میں کی جائیں گی۔ حکومت ہر گاؤں اور ہر گھر سے رابطے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

Comments are closed.