سرینگر / /کے پی ایس : ضلع بارہمولہ کے قصبہ ڈنگی وچھہ رفیع آبادی میں محکمہ جل شکتی نے قصبہ اور اس کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں پانی معقول فراہمی کیلئے ایک دہائی قبل پانی کا ایک ذخیرہ (ایس آر ) تعمیر کیا۔لیکن مذکورہ ایس آر کو چالو نہیں کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ علاقہ کو پانی فراہم کرنے کیلئے کافی منت سماجت کے بعد محکمہ جل شکتی نے ایک ایس آر تعمیر کیا اور اس پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے لیکن نامعلوم و جوہات کی بناء پر مذکورہ ایس آر کو بے کار رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی باشندوں نے وزیروں اور مشیروں کے علاوہ محکمہ کے متعلقہ افسران کو ایس آر چالو کرنے کی بار ہابار درخواست کی تاہم کافی یقین دہانیوں کے باوجود بھی اس کو چالو کرنے کیلئے کو ئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھائے جارہے ہیں جبکہ پانی کی ترسیل کیلئے باضابطہ طور پائپیں نصب کی ہوئی ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ایس آر کو فوری طور چالو کیا جائے تاکہ مذکورہ قصبہ میں پانی کی فروانی ممکن ہوسکے اور لوگ راحت کی سانس لے سکیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.