گاندربل کے متعددعلاقوں میں عمارتی لکڑی نایاب؛ عوام دوسال سے لکڑی کے انتظار میں ،حکام توجہ دیں

سرینگر/ /کے پی ایس : وسطی ضلع گاندربل کے متعددعلاقوں میں عمارتی لکڑی نایاب ہونے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں سخت ناراضگی پیدا ہوئی ہے ۔کیونکہ ان کے زیر تعمیر ڈاھانچے لکڑی نہ ملنے کی وجہ سے ادھورے ہی رہ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف علاقوںکے لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندہ ریاض بٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن نے اگر چہ 2017 میں عمارتی لکڑی کے سیکشن اجرا کئے ہیںتاہم آج تک عمارتی لکڑی تقسیم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ان کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ادھرتولہ مولہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کہا کہ اگر چہ متعلقہ محکمہ نے عمارتی لکڑی فراہم کرنے کیلئے سیکشن بھی اجرا کی ہے لیکن آج تک ہمیں لکڑی فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے انہیں گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسال سے وہ لکڑی کی ایک ایک فٹ کیلئے ترس رہے ہیںاور ان کے زیر تعمیر مکانات ودیگر ڈھانچے ادھورے ہی رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر چہ ہم لوگ سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کے دفتر گاندربل کے چکر کاٹتے رہتے ہیںکہ انہیں عمارتی لکڑی فراہم کی جائے تاہم کافی وہاں کافی یقین دہانیو ں کے باوجود بھی کسی قسم کی لکڑی فراہم نہیں کی گئی دی جاتی ہیں اور آج تک عمارتی لکڑی کا کہیں کوئی نام نشان ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ محکمہ کو عمارتی لکڑی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

Comments are closed.