سنگری بارہمولہ میں سڑک میڈمائزیشن کے دوران ناقص میٹرئیل کا استعمال ؛ عوامی حلقوں میں غم وغصہ ،حکام سے فوری تحقیقات کا مطالبہ

سرینگر / /کے پی ایس : ضلع ہیڈ کواٹر بارہمولہ سے صرف پانچ کلومیٹر کی دوری پر واقع سنگری بالا وارڈ نمبر 15میں میگڈمائزیشن کے دوران متعلقہ ٹھیکہ دارنے اپنی جھولی بھرنے کیلئے ناقص اور غیر معیاری میٹرئیل استعما ل کیا ہے۔جو بچھاتے ہوئے چند دنوں کے بعد ہی اکھڑ رہا ہے۔جس پر علاقہ کے لوگ سراپا احتجاج ہیں۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں کی نمائندگی کرتے ہوئیعبدالقیوم خان نے کشمیر پریس سروس کے نمائندہ مجید شیری کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ بارہ سال کے بعد گذشتہ سال تین کلومیٹر مذکورہ سڑک کے ڈیڑھ کلومیٹر پر میگڈم بچھایا گیا تھا جس پر کارگر میٹرئیل ڈالا گیا لیکن امسال ڈیڑھ کلومیٹر پر متعلقہ ٹھیکہ دار نے ناقص اور غیر معیاری میٹرئیل ڈال کر لوگوں کو مزید مشکلات میں دھکیل دیا ۔انہوں نے نمائندے کو مذکورہ سڑک اور اس پر بچھائے گئے حالتکا بھر پور حال دکھایا ۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے متعلقہ جے ای سے پوچھا تو موصوف نے نامناسب جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہی شیڈول ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو انجینئر سے رابط کرنے کی کئی بار کوشش کی تو موصوف نے فون اٹھانے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔انہوں نے محکمہ آرا ینڈ بی کے حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ٹھیکہ دار کوٹھیکہ دینا بندکیاجائے تاکہ اس کو معلوم ہوجائے کہ وہ مفاد عامہ کے کاموں میں کس طرح لوٹ مچارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو انجینئرس اورا فسران ملی بھگت کرکے یہ غیر قانونی کام انجام دیتے ہیں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک پر ناقص میٹرئیل کے استعمال کے حوالے سے بڑے پیمانے تحقیقات عمل میں لائی جائے اورملوثین کیخلاف کاروائی کی جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات ازالہ ہوسکے ۔

Comments are closed.