وادی میں گذشتہ 24گھنٹوں سے وقفے قفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری

سرینگر میں مطلع ابرآلود رہنے اور بارشوں کی وجہ سے درجہ حراررت میں گراوٹ

سرینگر /31مئی: وادی میںگزشتہ روز سے موسم کی صورتحال ابتر بنی ہوئی ہے اور مطلع مسلسل ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔ اس بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک مسلسل بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارشوںکا سلسلہ جاری ہے اور مطلع بھی مسلسل ابرآلود رہنے کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہوائیوں کا اثر وادی کشمیر میں بھی پڑرہا ہے جس کے نتیجے میں اگلے چند روز تک موسم کی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ نے کہا ہے کہ مغربی ہوائیوںکا زور 40سے 30کلو میٹر فی گھنٹہ 3جون تک جاری رہے گااس دوران محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق آج شہر سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 17.0ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ بڈگام کا 13ڈگری اور گاندربل میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

Comments are closed.