اقوام متحدہ کی عمومی بحث میں مسئلہ کشمیر کی گونج ، ہند پاک مندوبین پھر الجھ پڑے

عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے/پاکستان

جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ، پاکستان مسئلے کو بین الاقوامی فورموں پر اجاگر کرکے وقت ضائع کر رہا ہے / بھارت

سرینگر/08اکتوبر: جموں کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ میں ہند پاک مندوبین جمعرات کو اس وقت ایک مرتبہ پھر الجھ پڑے جب پاکستان نے عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالنے کو کہا جس پر بھارتی مندوب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور کسی بھی ملک کو بھارت کے اندرون معاملات پر بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیںہے ۔ پاکستان نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ عمومی بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہاکہ لوگوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانا عالمی تعلقات کا بنیادی اصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے ہمیشہ حق خودارادیت کے اصول کا اعادہ کیا ہیتاہم جموں و کشمیر اور فلسطین جیسے خصوصی معاملات میں اب تک اس حق کے آزادانہ استعمال سے انکار کیا گیا ہے۔ ایمبسیڈر منیر اکرم نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی پر زوردیا ہے کہ اسلام کیخلاف پروپیگنڈہ کی روک تھام کیلئے ایک عالمی دن کا اعلان کرے ،ا نہوں نے کہا کہ پاکستان اس تجویز کیلئے تمام رکن ملکوں کی حمایت کا خواہاں ہے۔ ادھر پاکستان کے جواب میں وہاں موجود بھارتی مندوب نے بھی پاکستان بیان پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ جموںکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی فارموں پر جموں کشمیر کے معاملے کو اٹھایا رہا ہے جو کہ فضول مشق ہے اور اس سے پاکستان کو کچھ حاصل ہونے والا نہیںہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر کے عوام نے بھارت سے مکمل طور پر وابستگی کر دی ہے اور اب پاکستان اس میں ٹانگ آڑا رہا ہے جو کہ بھارت کیلئے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں ہے ۔

Comments are closed.