پروفیسر مشعل سلطانی کے انتقال کے سلسلے میں؛ ادبی اور سماجی تنظیموں کا اظہار تعزیت
سرینگر /2اکتوبر / کے پی ایس :کشمیری زبان وادب کے سرکردہ اور ممتاز ادیب، شاعر،نقاد اور استاد پروفیسر مشعل سلطان پوری کے انتقال پرملال پرجموں کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام کے سبھی اراکین نے دکھ کا اظہار کیا اور دست دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور ہمت دے۔ کشمیر پریس سروس کو پروفیسر مشعل سلطانی پوری کی وفات کے سلسلے میں مختلف ادبی ،سماجی اور سیاسی تنظیموں اوراشخاص کی جانب سے مسلسل تعزیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں سابق ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر رفیق مسعودی،کے پی ایس کے چیرمین آکاش امین بٹ، جموں وکشمیر ثقافتی مرکز بڈگام،کشمیر مرکز ادب وثقافت چرار شریف ،گلشن کلچرل فورم کشمیر ، بزم شعرو ادب سنگرامہ ، گلشن علم وادب کانسپورہ بارہمولہ، بزم ادب گلمرگ کشمیر ،ہم سخن کلچرل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کشمیر ، بزم ادب ادب سنگرامہ ، نگینہ انٹرنیشنل ،مراز ادبی سنگم ،دبستان ادب رفیع آباد ،انہار کشمیر ،انجمن صدائے فن راجوار ،شاداب ادبی فورم اندرگام پٹن،شمس فقیر کلچرل ویلفیئر سوسائٹی کلشیپورہ ، حقانی میموریل ٹرسٹ،برگ چنار مہجور کلچرل فورم آریگام، کشمیر گلوکار سوسائٹی،حلقہ ادب سوناواری ،کلچر اینڈ سائنس فائونڈیشن ،دودھ گنگا فوک کلچرل گروپ چاڈورہ، انجمن ادب گاندربل، یوتھ کلب بٹہ پورہ کانہامہ،ہرموکھ ادبی مرکز گاندربل، افروٹ ادبی فورم وانی گام پٹن، نیشنل بھانڈ، تھیٹر واتھورہ چاڈورہ، آزاد کلچرل فورم چاڈورہ، کشمیر کنسرن فاونڈیشن چاڈورہ، گلاب ادبی فورم کنگن۔بزم نورانی وڈون بڈگام،اہربل ادبی فورم شپین۔انجمن صوفیانہ کلام احمد بادشاہ واتھورہ ، کلچرل فورم کپوا رہ، شہکار کلچرل سوسائٹی حول سرینگر، سوچھ کرال ادبی کلچرل سنگم پلوامہ، کشمیر بھانڈا تھیٹر واتھورہ چاڈورہ ،کشمیر کنسٹرکشن یوتھ کلب بیروہ ،پیر پنچال ادبی فورم بانہال، کاشر ادبی مرکز بانہال بزم ادب بٹہ پورہ ،شہباز کلچرل فورم شامل ہیں ۔انہوں نے مرحوم کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی علمی ،ادبی اور انتظامی صلاحیتوں سے بیشتر لوگوں نے استفادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ موت اٹل حقیقت ہے تاہم مرحوم کی وفات سے بالخصوص ادبی حلقے میں ایک خلاپیدا ہوا ہے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس عطا کرے ۔آمین
Comments are closed.