سرینگر /2اکتوبر/ کے پی ایس :شمالی کشمیر علاقہ ماور لنگیٹ کے شاٹھ گنڈ میں وسیع الاراضی کھیل میدان موجود ہے تاہم یوتھ اینڈ سپورٹس کی عدم توجہی سے میدان کی حالت ابتر ہے جس سے علاقہ بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ ان کے علاقے میں گورنمنٹ مڈل اسکول کے متصل زمین کا ایک خطہ کھیل کے میدان کیلئے مخصوص رکھا گیا ہے لیکن اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے جس کے نتیجے میں نوجوان کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کے نوجوان کھیل کود کا کافی شوق رکھتے ہیں اور اس میدان میں ٹورنامنٹ بھی کھیلے جاتے ہیں لیکن میدان کی ہیت اور اس کی ابتر حالت کی وجہ سے کھلاڑی اپنی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے سے قاصر رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کی عوامی وفود متعدد بار محکمہ یوتھ اینڈ سپورٹس کے متعلقہ افسران کی نوٹس میں معاملہ لایا تاہم کافی یقین دہانیوں کے باوجود بھی کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھائے گئے ۔اس سلسلے میں انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مذکورہ میدان کو جدید طرز تعمیر کرنے کیلئے ٹھوس اورموثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مذکورہ علاقہ کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرسکیں گے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.