ہندوستان میں کوروناوائرس کی وجہ سے اموات دنیا میں سب سے زیادہ ؛ بھارت میں روزانہ اوسطا 1100لوگ توڑ رہے ہیں دم۔ لوگوں میں تشویش

سرینگر/02اکتوبر: بھارت میں کوروناوائرس کے معاملات بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اموات بھی اب ہزار کے ہندسے کو پار کرگئی ہے اور روزانہ گیارہ سو کے قریب اموات درج ہوتی ہے جبکہ غیر اندراج اموات 2500کے قریب ہے ۔ہندوستان میں اب کورونا وائرس سے ہونے والی اموات سب سے زیادہ ہیں۔ ہر دن ہندوستان میں اوسطا 1100 لوگوں کی جانیں تلف ہورہی ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد ہر دن بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کی بات کریں تو ملک میں کورونا کے 81 ہزار 484 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران 1095 افراد کی موت ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں سامنے آئے نئے معاملات کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 63 لاکھ 94 ہزار 69 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 99 ہزار 773 تک پہنچ گئی ہے۔کورونا وائرس کے یہ عداد و شمار اس لئے بھی ڈراتے ہیں کیونکہ ہندوستان میں اب کورونا وائرس سے ہونے والی اموات سب سے زیادہ ہیں۔ ہر دن ہندوستان میں اوسطا 1100 لوگوں کی جانیں تلف ہورہی ہیں۔ ہندوستان میں یہ گراف جتنی تیزی سے بڑھ رہا ہے ، وہیں امریکہ اور برازیل جیسے ممالک میں اعداد و شمار کم ہوتے نظر آرہے ہیں۔ یہاں پر اوسطا 800 اموات ریکارڈ کی جارہی ہیں۔

Comments are closed.