آستان عالیہ محبوب العالم ؒ مخدوم صاحت پر سات ماہ بعد نماز جمعہ ادا؛ وادے کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے ذائرین نے آستان پر حاضری دی

سرینگر/02اکتوبر: مخدوم صاحب ؒ کے آستان عالیہ پر قریب 7ماہ بعد جمعہ کے روز نماز اداکی گئی جہاں وادی کے دور دراز علاقوں سے آنے والے ذائرین نے حاضری دیکر خداکے حضور سربسجود ہوئے ۔ اس دوران آج فجر کے بعد سے ہی آستان عالیہ پر درودوازکار کی محفلیں آراستہ کی گیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محبوب العالم مخدوم صاحبؒ کے آستان عالیہ پرآج جمعہ کے روز باجماعت نماز قریب سات ماہ کے طویل وقفے کے بعد باجماعت اداکی گئی جس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول ؐ اور محبان اولیاء نے شرکت کی ۔ نماز کے دوران سرکاری ہدایات اور ہیلتھ گائڈ لائنوں پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا تھا۔ آستان عالیہ پر آنے والے ذائرین نے ماسک کا استعمال بھی کیا اور سماجی دوری بھی برقراررکھی۔ اس دوران آستان عالیہ پروادی کے دور دراز علاقوں سے آنے والے ذائرین نے حاضری دیکر اللہ کے حضور اپنے مسائل اورمشکلا ت کو رکھ کر اللہ تعالیٰ سے گڑگڑاکر دعاکی اور اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتے ہوئے توبہ استغفار کیا ۔وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والے ایک شہری گُل محمد نے سٹی رپورٹرسے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر ہفتے جمعرات کو آستان عالیہ پر آکر حاضری دیتے تھے تاہم کووڈ 19کے پیش نظر عبادتگاہوں کو بند کردیا گیا تھا اور اب سات ماہ بعد وہ آستان عالیہ پر دوبارہ حاضری دینے کیلئے آئے ہیں جس کی وجہ سے وہ روحانی طور پر سکون محسوس کررہے ہیں ۔ دوسرے ایک شہری فیاض احمدجو سرینگر سے ہی تعلق رکھتے ہیں نے بتایا کہ وادی کشمیر کے لوگوں کی خاص کر محبان اولیاء کو بابامخدومؒ صاحب سے بڑی عقیدت ہے اور یہاں اس دربار میں آکر اللہ تعلیٰ کے سامنے اپنے مشکلات رکھتے ہیں اس دربار میں جو آتا ہے اللہ تعلیٰ ان کی دعاء ضرور قبول فرماتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آستان عالیہ پر حاضری دیکر وہ بہت خوش ہیں۔ دریں اثناء لوگوں کو بڑی تعداد نے آج آستان عالیہ پر حاضری دیکر نماز جمعہ اداکی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان دنوں مخدوم صاحب ؒ کے آستان پر ایام متبرکہ چل رہے ہیں جو 13دنوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور آخری دن سب سے بڑا اجتماع منعقدکیا جاتا ہے جس میںوادی کے کونے کونے سے ذائرین آکر شمولیت کرتے ہیں۔

Comments are closed.