جموں کشمیر میں عسکری کارروائیوں کمی ریکارڈ ، گزشتہ سالوںکے مقابلے میں صورتحال کافی بہتر / دلباغ سنگھ
راجوری کے تین نوجوانوں کی نعشیں لواحقین کے سپرد کرنے کیلئے قانونی لوازمات کو مکمل کیا جا رہا ہے
سرینگر/02اکتوبر/ جموں کشمیر میں عسکری کارروائیوں میںنمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلوں میں امن و قانون کی صورتحال کافی بہتری آئی ہے ۔ اسی دوران انہوںنے کہا کہ راجوری کے تین نوجوانوں کی نعشیں لواحقین کے سپرد کرنے کیلئے قانونی لوازمات کو مکمل کیا جا رہا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق مہتا گاندھی کے جنم دن کے مناسبت سے پولیس ہیڈ کواٹرس سرینگر میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموںکشمیر میں عسکری کارروائی میں کافی کمی آئی ہے اور گزشتہ سالوں کے مقابلے میں وادی کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال کافی بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ ہے کہ جموںکشمیر کے نوجوان اب یہ سمجھ گئے ہیںکہ تشدد سے کچھ حاصل نہیںہوگا اور وہ اپنے مستقبل سنوارنے میں لگے ہیں جس کی تازہ مثال ہے کہ ہمارے نوجوان آئی اے ایس اور کے اے ایس امتحانات میں نمایاں طور پر چھا جاتے ہیں ۔ دلباغ سنگھ نے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک خود تشدد کا شکار ہو چکا ہے اور اب یہاں بھی اس کو بڑھائوا دینے کی کوشش کر رہا ہے جو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے تین فوجی اہکار گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فائرنگ سے ازجاں ہو گئے اور ہماری فوج پاکستانی کارورائیوںکا بھر پور انداز میں جواب دیتی ہے ۔ راجوری کے نوجوانوں کی نعشیں لواحقین کوسپرد کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے بتایا کہ قانونی لوازمات کو پورا کیا جا رہا ہے اور جو ہی یہ مکمل ہو جائیں گے تو راجوری کے نوجوانوں کی نعشیں لواحقین کے سپرد کر دی جائے گی ۔
Comments are closed.