’’چری ‘‘شاہی دانہ کا سیزن جوبن پر،شاہی پھل گراہکوں تک؛ نہ پہنچنے کی وجہ سے درختوں پر ہورہا ہے خراب ، مالکان باغات پریشان
سرینگر/29مئی: وادی میں اس وقت چری’’شاہ دانہ ‘‘جس کو عرف عام میں گلاس بھی کہا جاتا ہے کا سیزن آج کل جوبن پر ہے تاہم گلاس اُگانے والے مالکان باغات اس خوبصورت میوہ کو گراہکوں اور ڈیلروں تک لے نہیں جاسکتے ہیں جس کے باعث امسال لاکھوں روپے مالیت کا شاہ دانہ میوہ تباہ ہورہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں اس وقت’’چری‘‘شاہ دانہ کا سیزہ عروج پر ہے اور باغات میں شاہ دانہ تیار بتیار ہے تاہم مالکان باغات اس خوبصورت پھل کو گراہکوں اور ڈیلروں تک پہنچانے سے قاصر ہے کیوں کہ جاری لاک ڈاون کی وجہ سے کہیں پر کوئی میوہ منڈی نہیں کھلی ہے اور ناہی دکانوں پر میوہ فروخت ہورہا ہے ۔ اس ضمن میں کئی مالکان باغات نے سی این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ دانہ جس کو عرف عام میں گلاس کہا جاتا ہے اس وقت اس کا سیزن جوبن پر ہے اور یہ پھل درختوں پر تیار ہے اس کی عمر بھی کافی کم ہوتی ہے درختوں سے اُتارنے کے ساتھ ہی اس میوہ کو بازاروں تک پہنچانا ضروری ہوتا ہے تاکہ جلد سے جلد یہ گراہکوں تک پہنچے اور لوگ اس کے ذائقے سے لطف اندوز ہوں تاہم جاری لاک ڈاون کی وجہ سے رواں برس گلاس کی صنعت بھی تباہ ہورہی ہے اور درختوں پر ہی یہ میوہ خراب ہورہا ہے ۔ تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ضمن میں اقدامات اُٹھاکر اس شاہی پھل کو میوہ منڈیوں تک پہنچانے میں اقدامات اُٹھائیں۔
Comments are closed.