سرینگر/29مئی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چین کی سرحد پر تناؤ کے حالات کے سلسلے میں حکومت کی خاموشی کو خطرناک بتایا اور کہا کہ بحران سے جوجھ رہے ملک کے عوام کو اصلیت بتائی جانی چاہئے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق راہل گاندھی نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے کہا، ’’بحران کے اس دور میں چین کی سرحد کے حالات کے سلسلے میں حکومت کی خاموشی سے قیاس ا?رائیاں زور پکڑ رہی ہیں اور بے یقینی کا ماحول بنا ہوا ہے۔حکومت کو ملک کے عوام کو صاف صاف بتانا چاہئے کہ سرحد پر ہوکیا رہا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ لداخ سے لیکر سکم تک چین کی سرحد پر اس ماہ کی شروعات سے تناؤ کے حالات ہیں اور دونوں طرف سے فوجیوں کی طرف سے پتھراؤ کے واقعات اور جھڑپیں ہوئی ہیں۔ہند- چین سرحد پر دونوں ممالک کی فوجیں سرگرم ہیں۔ہند- چین سرحد پر دونوں ممالک کی فوجیں سرگرم ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ کرکی کہا، ’چین کے ساتھ سرحد پر حالات کو لے کر حکومت کی خاموشی سے بحران کے وقت بڑے پیمانے پر قیاس ا?رائیاں اور غیریقینی صورتحال کو تقویت مل رہی ہے’۔ راہل گاندھی نے کہا، ’حکومت کو سامنے آکر واضح کرنا چاہئے اور جو ہو رہا ہے، اس کے بارے میں ہندوستان کو بتانا چاہئے’۔کچھ دنوں پہلے بھی کانگریس لیڈر نے کہا تھا کہ ہندوستان – چین سرحد پر موجودہ تعطل کو لے کر شفافیت کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ مشرقی لداخ میں حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے، جب تقریباً 250 چینی اور ہندوستانی فوجیوں کے بیچ 5 مئی کو جھڑپ ہوگئی اور اس کے بعد مقامی کمانڈروں کے درمیان میٹنگ کے بعد دونوں فریق میں کچھ اتفاق بن سکا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.