سرینگر/29مئ:سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے پاداش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم دو کشمیری طلبہ کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں دو کشمیری طلبہ کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کر دیا ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر کے مطابق ایک ہند لیڈر نے پولیس اسٹیشن میں دونوں کشمیری طلبہ کے خلاف شکایت درج کر لی کہ انہوںنے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کر دیا ہے جس کے بعد دونوں کشمیری طلبہ کے خلاف کیس درج کر لیا گیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.