لاک ڈائون کے دوران فیس میں اضافہ کی خبروں بے بنیاد؛موجودہ سمسٹرس میں فیس میں رعایت کیلئے منصوبہ پر غور ہو رہا ہے /کشمیر یونیورسٹی

سرینگر/29مئی: کشمیر یونیورسٹی نے لاک ڈائون کے دوران فیس میں اضافہ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ موجودہ سمسٹرس کیلئے فیس میں کمی کرنے کیلئے منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ سی این آئی کو کشمیر یونیورسٹی ترجمان کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق یونیورسٹی نے لاک ڈائون کے دوران فیس میں اضافے کی تمام خبرو ں کو حقیقت سے بعید قرار دیا ہے ۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ایک مخصوص کورس کیلئے ٹیکنکی غلطی کے باعث آن لائن میں فیس میں اضافہ دکھا یا گیا تھا جس کو بعد میں ٹھیک کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اگرطلبہ نے اضافہ فیس جمع بھی کرایا ہوگا تو انہیں وہ واپس کر دیا جائے گا اور اگرطلبہ کو اضافہ فیس واپس نہیں ملا تو وہ یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات سے رابطہ کرکے فیس واپس حاصل کر سکتے ہیں ۔ بیان میں یونیورسٹی ترجمان نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی طلبہ کی آسائش کیلئے اس منصوبے پر غور کر رہی ہے کہ موجودہ سمسٹر کیلئے فیس میں کمی لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر یونیورسٹی موجودہ حالات سے پوری طرح سے واقف ہے اور طلبہ کو کسی بھی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنے دیا جائے گا ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیری یونیورسٹی نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے کہ جو موجودہ لا ک ڈائون کے باعث طلبہ کو در پیش مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے حاضر خدمات رہیں گے تاکہ طلبہ کو آئن لائن کلاسوں اور دیگر کئی معاملات میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Comments are closed.