کورنٹائن مرکز سے گھر رخصت کرنے کے بعد چھ طلبہ کے ٹیسٹ مثبت قرار؛ضلع انتظامیہ پلوامہ متحرک ، معاملے کے نسبت تحقیقاتی کمیٹی تشکیل ، تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
سرینگر/29مئی: جنوبی قصبہ ترال میں کورنٹائن مرکز سے گھر رخصت کرنے کے بعد 6طلبہ کے کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ضلع انتظامیہ پلوامہ نے کوتاہی برتنے کے پاداش میں تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا ہے اور تحقیقاتی کمیٹی کو تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق جنوبی قصبہ ترال کے ایک کورنٹائن مرکز سے چھ طلبہ کو رپورٹ آنے سے قبل ہی گھر رخصت کیا گیا جس کے بعد تمام طلبہ کے رپورٹ مثبت سامنے آئیں ۔ طلبہ کے رپورٹ مثبت سامنے آنے کے بعد جہاں طلبہ اور ان کے رابطے میں آنے والے افرادکو دوبارہ کورنٹائن میں رکھا گیا وہیں لاپروائی برتنے کے پاداش میں ضلع انتظامیہ پلوامہ نے معاملے کی تحقیقات کا حکم جاری کرد یا ۔ بتایا جاتا ہے کہ لاپروائی کی پاداش میں ضلع انتظامیہ نے ایڈیشنل ترقیاتی کمشنر ترال کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جنہیں اس معاملے کی تحقیقات سونپ دی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کو تین روز میں معاملے کی تحقیقات مکمل کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ بیرون ریاستوں سے وارد ہونے والے ان طلبہ کو ترال کے ایک کورنٹائن مرکز میں رکھا گیا تھا جس کے بعد ٹیسٹوں کیلئے ان کے نمونے حاصل کئے گئے تھے تاہم بلاک میڈیکل افسر ترا ل نے رپورٹ آنے سے قبل ہی انہیں گھر رخصت کیا جس کے بعد گزشتہ دنوں ان کے رپورٹس سامنے آئے اور یہ طلبہ کورنا کیلئے مثبت پائے گئے ۔
Comments are closed.