ادھم پورہ میں گیس سے بھری ٹرک شعلوں کی نذر ، سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکے

سرینگر جموں شاہراہ پر احتیاطی طور ٹریفک کی نقل و حمل ، کوئی جانی نقصان نہیں /ایس ایس پی ادھم پورہ

سرینگر/29مئی: سرینگر جموں شاہراہ پر جمعہ کو اس وقت ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی جب ایل پی جی سے بھری ٹرک شعلوں کی نذر ہوئی ۔ ادھر ایس ایس پی ادھم پورہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت احتیاطی طور پر معطل کر دی گئی جبکہ حالات قابو میں ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر ٹکری ادھم پورہ کے نزدیک جمعہ کو اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب پیٹرولیم مصنوعات سے بھری ٹرک جو جموں سے سرینگر کی طرف آ رہی تھی میں اچانک آگ نمودار ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرک شاہراہ پر ٹکری کے مقام پر کھڑی تھی جس دوران اچانک گاڑی سے آگ کے شعلے اٹھ گئے اور اور آگ نے پوری ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ بتا یا جاتا ہے کہ اس سے قبل کہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس اہلکار آگ پر قابو پالیتے گاڑی میں ایک کے بعد ایک زور دھماکہ ہوئے جس کے نتیجے میں پورے علاقے میں سراسمگہی پھیل گئی ۔ شاہراہ پر حادثے پیش آنے کے ساتھ ہی ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی اور کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ایس ایس پی ادھم پورہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایل پی جی سے بھری ٹرک ٹکری کے مقام پر کھڑی تھی جس دوران گاڑی سے اچانک آگ نمودار ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی ٹرک میںموجود گیس سلنڈر زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر حادثہ رونما ہونے کے ساتھ ہی ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر ٹریفک احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا جبکہ حالات قابو میں ہے اور کسی بھی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ۔

Comments are closed.