سرینگر/29مئی: وادی کشمیر میں جاری خراب موسمی صورتحال کے چلتے جمعہ کے بعد دوپہر جنوبی ضلع پلوامہ کے نصف درجن دیہات میں اس وقت خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جب تیز آندھی کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں کھیت کھلیانوں اور میوہ باغات میں کافی نقصان ہو گیا ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال جاری ہے جس کے نتیجے میں اہلیان وادی پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔جمعہ کے بعد دوپہر شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں موسمی صورتحال میں اچانک تبدیلی آئی جس کے ساتھ ہی موسم آبر الود ہونے کے علاوہ شہرسرینگر سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہوائیوں کے ساتھ ساتھ بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہو ا جو کچھ دیر تک جاری رہا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تیز آندھی کے باعث کئی علاقوں میں مکانوں کے چھت اڑ گئے جبکہ بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ۔ ادھر جنوبی کشمیر سے ملی تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاوہ دیگر کئی علاقوں میں اس وقت خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی جب موسمی صورتحال میں اچانک تبدیلی آئی اور تیز آندھی کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا ۔ پلوامہ سے اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے راجپورہ ، ابہامہ ، سنگرونی ، دربگام اور اس کے ملحقہ علاقوں میں جمعہ کے بعد دوپہر اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیاجب موسمی صورتحال میں اچانک تبدیلی آئی اور بارشوں کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا ۔ عین شاہدین کے مطابق اس قدر سے شدید ژالہ باری ہوئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہر سو سفیدی پھیل گئی ۔ نمائندے کے مطابق شدید ژالہ باری کے باعث میوہ باغات اور کھیت کھلیانوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہو گیا جبکہ دھان کی پنیری بھی تباہ و برباد ہوئی ۔ نمائندے کے مطابق میوہ باغات اور کھیتیوں میں ہوئے نقصان سے کسان اور باغ مالکان خون کے آنسو رونے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر میں امسال خراب موسمی صورتحال کے باعث اہلیان وادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مسلسل موسم خراب رہنے کے باعث میوہ باغات اور کھیتوں میں بھاری پیمانے پر تباہی ہوئی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.