شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی کوروناوائرس نے لی جان
جموں کشمیر میں ہلاکت خیز وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 28پہنچی
وادی میں 69ویں روز بھی معمولات درہم برہم رہی جمعہ کی نماز کسی جگہ باجماعت ادا نہیں ہوئی
سرینگر/29مئی/سی این آئی// وادی کشمیر میں جمعہ کے روز شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک معمر شہری کی کوروناوائرس کی وجہ سے موت واقع ہوئی اس کے ساتھ جموں وکشمیر میں کورونا میں مبتلا مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہوگئی ہے جن میں سے 25 کا تعلق کشمیر سے ہی ہے اور تین کا تعلق جموں سے ہے ۔ادھر لاک ڈاون کے 69روز بھی وادی بھر میں معمولات زندگی درہم برہم رہی اور جمعہ کے پیش نظر آج بھی وادی کی اکثر مساجد میں جمعہ کی نماز ادا نہ کی گئی ۔ َ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں کوروناوائرس کا قہر بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں کوروناوائر س میں مبتلاء مریضوں کی اموات بھی بڑھ رہی ہے اس دوران آج جمعہ کے روز علیار پورہ شوپیاں سے تعلق رکھنے والے 70سالہ شہری کوروناوائرس سے زندگی کی جنگ ہار گیا سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس ایم ایچ ایس سری نگر میںجنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے کورونا میں مبتلا ایک 70 سالہ شخص کی جمعرات رات دیرگئے موت واقع ہوئی اور آج سی ڈی ہسپتال ڈلگیٹ سے اس کا ٹسٹ مثبت آیا ۔اس طرح جموں کشمیر میں کوروناوائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 28تک پہنچ گئی ہے ضلع بارہمولہ میں اب تک اس وبائی بیماری میں 5افراد فوت ہوچکے ۔سب سے زیادہ اموات سرینگر شہر میں درج ہوئی ہے جہاںپر کوورناوائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 7پہنچ گئی ہے۔ بڈگام میں ا ب تک 2افراد ہلاک ہوچکے ہیں بانڈی پورہ میں ایک اور اودھمپور میں ایک شخص کی موت ہوچکی ہے ۔ جموں میں اب تک اس وائرس کی وجہ سے 4افراد ازجان ہوچکے ہیں ۔ جبکہ ضلع اننت ناگ میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ۔جبکہ ضلع شوپیاں میں کووڈ19کی وجہ سے یہ پہلی موت تھی ۔ادھر کوروناوائرس کی قہر سامانیوں کے چلتے جاری لاک ڈاون کی وجہ سے وادی میں معمولات زندگی بُری طرح سے متاثر ہوچکی ہے اور آج69ویں روز بھی وادی میں تمام دکانیں بند رہیں ، کاروباری ادارے مقفل اور سڑکیں سنسان دکھائی دی رہیں تھی ادھر ریڈ زونوں کو چھوڑ کر دیگر علاقہ جات میں نجی ٹرانسپورٹ کی آواجاہی میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا کیوں کہ انتظامیہ کی جانب سے بندشوں میں نرمی برتی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر آٹور کھشاء بھی دوڑتے نظر آئے ۔ دریں اثناء لاک ڈاون کی وجہ سے آج جمعہ کے روز وادی کی اکثر مساجد مقفل رہیں اور جمعہ کا کوئی بھی بڑا اجتماع کہیں پر منعقد نہیں کیا گیا ۔
Comments are closed.