اننت ناگ جنگلات منڈی سے بونہ دیالگام تک سڑک خستہ

لوگوں کا عبور و مرور دشوار، متعلقہ ملازمین پر غفلت شعاری کاالزام

سرینگر /31اگست: اننت ناگ میں جنگلات منڈی سے بونہ دیالگام تک میڈیکل کالج روڑ انتہائی خستہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کیلئے باعث پریشانی بن گیا ہے جبکہ لوگوں نے سڑکوں کے گڑھوں کو پُرکرنے کیلئے خود ہی مٹی ڈالی۔ لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے ملازمین اور افسرا ن پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے دفتروں سے باہر آنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے صرف اپنے دفاتر میں زبانی جمع خرچ میں مشغول رہتے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جنگلات منڈی سے بونہ دیالگام تک میڈیکل کالج اننت ناگ کی طرف جانے والا روڑ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا اس سڑک پر چلنا پھرنا دشوار بن گیا ہے ۔ سڑک پر جگہ جگہ بڑے بڑے گہرے گڑھے بن گئے ہیں جن میں بارش کا پانی جمع ہوکر وہ اندھے کنوئوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں جس میں راہ چلتے لوگ گر کر زخمی ہوجاتے ہیں ۔ لوگوں نے ان گڑھوں میں اگرچہ خود ہی مٹی ڈال کر بند کیا ہے تاہم بارش کی وجہ سے گڑھوں سے کیچڑ نکل جاتا ہے ۔ لوگوں نے کہا ہے کہ محکمہ آر اینڈ بی کے افسران اور ملازمین اپنے دفتروں میں بیٹھ جاتے ہیں جن کو علاقوں کی کوئی پتہ نہیں ہوتاانہوںنے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرکے مذکورہ سڑک کی فوری مرمت کیلئے اقدامات اُٹھائیں

Comments are closed.