بارہمولہ میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ ؛پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی

سرینگر /31اگست: فورسز نے سوموار کو دعویٰ کیا ہے کہ تلاشی مہم کے دوران بونیار علاقے میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے بونیار علاقیمیں فورسز ، پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں ہتھیار او گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج کی 5جیٹ اور پولیس نے بانالی بونیار ک جنگلاتی علاقے میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے جس میں 2بوسیدہ AK47، اے کے 47کے دو عدد میگزین ، گولیوں کے 47راونڈ 10گرنیڈ، ایک پستول، 2ریڈیو سیٹ، پاکستان کی کرنسی 4ہزار روپے اور ایک پاوچ برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہا اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔

Comments are closed.