ماہ اگست بھی وادی میں خونین ثابت ، 16جنگجوئوں سمیت کل ملا کر 33افراد از جاں

امسال تشدد آمیز واقعات میں اعلیٰ کمانڈرں سمیت 161جنگجوئوں اور 61فورسز اہلکار ہلاک

سرینگر/30اگست: سال رواں کا ماہ اگست بھی وادی کشمیر میں خونین ثابت ہوا جس دوران رواں ماہ میں 16جنگجوئوں سمیت کل ملا کر 33افراد از جاںہو گئے جبکہ امسال ابھی تک مختلف تشدد آمیز واقعات میں 161جنگجوئوں اور 61فورسز اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق رواں ماہ بھی وادی کشمیر خونین ثابت ہوا اور مختلف تشد د آمیز واقعات میں 33افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 16جنگجو اور 10فورسز اہلکار بھی شامل ہے ۔ رواں ماہ کے دوران لائن آف کنٹرول پر فوج نے ایک درانداز کو ہلاک کر دیا جبکہ بی جے پی کارکن کے علاوہ جنگجوئوں نے پنچ کو اغوا کرنے کے بعد اس کو ہلاک کر ڈالا ۔ اس کے علاوہ خاتون سمیت تین افراد آر پار فائرنگ کے نتیجے میں بھی ازجاںہوئے ۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ میں چھ عام شہری مارے گئے جن میں بڈگام کا بی جے پی کارکن عبد الحمید نجار ، سرینگر کا پنچ نثار احمد بٹ ، پلوامہ کا 42سالہ دماغی طور معذور آزاد احمد شامل ہے جبکہ اسی طرح سے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں پونچھ ، کپواڑہ اور نگڈار سے تعلق رکھنے والے تین افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے از جاں ہو گئے ۔ اس کے علاوہ رواں ماہ میں مختلف جھڑپوں کے دوران 16جنگجو بھی جاں بحق ہوئے جن میں کلورہ شوپیان میں چار ، زڈورہ پلوامہ میں تین ،پانتھ چوک سرینگر میں تین کے علاوہ مولو چتر گام ، کامرازی پورہ پلوامہ اور کریری بارہمولہ میں پیش آئی مسلح تصادم آرائیاں قابل ذکر ہے ۔ جبکہ اس کے علاوہ رواں ماہ میںہی چار فوجی ، چار پولیس اہلکاروں کے علاوہ دو سی آر پی ایف اہلکار بھی مار ے گئے ۔ اس کے علاوہ سال رواں کے پہلے آٹھ ماہ میں مختلف جھڑپوں کے دوران 161جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ تشدد آمیز کارورائیوں میں 61فورسز اہلکار بھی مارے گئے ۔ امسال ما ہ جون میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی جس دوران فورسز اہلکار وںنے ایک ماہ میں پانچ جنگجوئوں کو جاں بحق کر دیا ۔

Comments are closed.