فورسز پارٹی پر حملے کے بعد پانتھ چوک سرینگر میں شبانہ مسلح تصادم آرائی، لشکر کمانڈر سمیت تین جنگجو جاں بحق
فائرنگ کے تبادلے میں پولیس افسر بھی ہلاک ، جاں بحق جنگجو ئوں سے ایک اے کے 47 اور پستول برآمد
سرینگر/30اگست: پلوامہ جھڑپ کے محض کچھ گھنٹوں بعد سرینگر کے پانتھ چوک سرینگر میں فورسز پارٹی حملے کے بعد مسلح تصادم آرائی میں لشکر کمانڈر سمیت تین مقامی جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں پولیس آفیسر بھی ہلاک ہو گیا جبکہ رہائشی مکان کو بھی نقصان پہنچ گیا ۔ جموںکشمیر پولیس سربراہ نے جھڑپ میں تین جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میںلشکر کمانڈر مارا گیا جو کافی عرصہ سے سرگرم تھا ۔ سی این آئی کے مطابق پانتھ چوک سرینگر میں سنیچروار کی شام اس وقت سنسنی پھیل گئی جب موٹر سائیکل سوار تین جنگجوئوں نے سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ کیا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیںہوا ۔ حملے کے بعد جونہی فوج و فورسز نے مسلح حملہ آوروں کا تعاقب کیا تو انہوں نے موٹر سائیکل وہی چھوڑ دی اور نزدیکی دھوبی محلہ میں ایک رہائشی مکان میں پنا ہ لی ۔ اسی دوران جونہی فوج و فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میںلایا تو وہاں چھپے جنگجوئوںنے اندھا دھند فائرنگ کی اور بتدائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا جبکہ پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر بابو رام بھی گولیوں لگنے سے شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کے بعد اگرچہ اسکو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ جبکہ مزید دوجنگجوئوںنے رہائشی مکان میںپنا ہ لی ۔ ذرائع کے مطابق گولیوں کی گن گرج سے پورا علاقہ لرز اٹھا اور لوگ گھروں میں سہم گئے ۔ ذرائع کے مطابق جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ شروع کیا گیا تو فورسز کی مزید کمک علاقے کی طرف روانہ کی گئی اور جنگجوئوںکے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ۔جبکہ اندھیرے کے سبب پورے علاقے میںروشنی کے آلات نصب کر دگئے گئے اور اتوار کی اعلیٰ صبح تک آپریشن ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ الصبح روشنی کی کرن چھا جاتی ہی آپریشن دوبار ہ بحال کیا گیا اور فوج و فورسز نے رہائشی مکان میںمحصور جنگجوئوںکو خود سپردکرنے کو کہاجبکہ ان کے والدین کو بھی لایا گیا اور انہیں خود سپردگی کرنے کی اپیل کی گئی تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرائی جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین گولیوںکا تبادلہ دوبارہ شروع ہوا ۔دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ کے بعد جونہی گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو فوج فورسز نے جھڑپ کے مقام سے مزید دو جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کر لی اور اس طرح سے جھڑپ میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے ۔ جموںکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس جھڑپ میںتین جنگجوئوں مارے گئے جن میں سے ایک لشکر طیبہ کا کمانڈر بھی تھا اور کافی عرصہ سے سرگرم تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دونوں جنگجوئوںکو خود سپردگی کرنے کا موقعہ بھی فراہم کیا جبکہ ان کے والدین کو بھی بلا کر درخواست کر ائی تاہم انہوں نے خود سپردگی سے انکار کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک عسکریت پسندوں سے ایک اے کے 47 اور پستول برآمد ہوا ہے۔ ادھر جھڑپ کے بعد پولیس ڈویژ ن اونتی پورہ میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔
Comments are closed.