گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے سات ایم بی ابی ایس طلبہ ؛ کورونا وائرس میں مبتلا ، کورنٹاین کئے گئے ، رابطے میں آنے والوں کو ٹیسٹ کرنے کی ہدایت
سرینگر/09اپریل: گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں جمعہ کو ٹیسٹنگ عمل کے دوران 7ایم بی بی ایس طلبہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ سی این آئی کو اس ضمن میںنمائندے نے اننت ناگ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں جمعہ کو کورونا ٹیسٹنگ مہم عمل میں لائی گئی جس دوران وہاں زیر تعلیم طلبہ کے نمونے لیں گئے ۔ جس دوران سات ایم بی بی ایس طلبہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ کالج پرنسپل ڈاکٹر شوکت گیلانی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جن طلبہ کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور کورنٹائن رہنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ ان کے رابطے میں آنے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرائیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوویڈ ایس او پیز پر عمل کریں جبکہ واضح کرد ہ رہنمائے خطوط پرعمل کریںتاکہ اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روک دیا جائے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوںنے لوگوںکو ہدایت دی کہ وہ ماسک پہننے کے علاوہ سماجی دوری کا بھی خاص خیال رکھیں۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر میں کورونا کیسوں میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کیسوں میںاضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
Comments are closed.