CUK کے زیر اہتمام گلمرگ میں دو روزہ آل انڈیا انٹر یونیورسٹی سرمائی کھیل مقابلے منعقد ہونگے:وائس چانسلر
اعجاز ڈار
سرینگر/28جنوری /
کھیل کود کو فروغ دینے او ر نوجوان کھلاڑیو ں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرانے کیلئے سنیٹرل یونیورسٹی آف کشمیر شہرہ آفاق گلمرگ میں 30جنوری سے دو روزہ آل انڈیا انٹر یونیورسٹی سرمائی کھیل مقابلوںکا انعقاد کر رہی ہے ۔ ان مقابلوں میں ملک بھر سے 27یونیورسٹیوں کے کھلاڑی حصہ لیں رہے ہیں ۔
اس سلسلے میں سرینگر کے ڈی آئی پی آر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر اے رویندر ناتھ نے کہا کہ سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر شہرہ آفاق گلمرگ میں دو روزہ آل انڈیا انٹر یونیورسٹی سرمائی کھیل مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے جس میں ملک بھر کے 200 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھیل مقابلے 30 اور 31جنوری تک منعقد ہوں گے۔وائس چانسلر نے کہا کہ دو روزہ مقابلوں میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کیلئے اسکیئنگ اور آئس اسٹاک کے مقابلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 30 جنوری کو جائنٹ سلیلم ایونٹ ہونگے جن میں دونوں لڑکے او ر لڑکیاں شمولیت کریں گے جبکہ اس کے بعد 31 جنوری کو سلیلم سکی ایونٹ ہوگا۔وائس چانسلر نے کہا کہ آئس اسٹاک ایونٹ مرد اور خواتین کھلاڑیوں کیلئے دونوں دن منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا”اس باوقار تقریب کا بنیادی مقصد کھیل کو فروغ دینا، یونیورسٹی کے طلبا ءکے درمیان سرمائی کھیلوں میں شرکت کو بڑھانا، اور گلمرگ کو ہندوستان میں موسم سرما کے کھیلوں کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر پہچان دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان مقابلوں میں ملک بھر سے 27یونیورسٹیوں کے کھلاڑی حصہ لیں رہے ہیں جن کی رہائش کا مکمل انتظام کیا گیا ہے جبکہ 30جنوری کی صبح انہیں یونیورسٹی کی بسوں کے ذریعے گلمرگ پہنچایا جائے گا ۔
وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ان کھیل مقابلوں کا مقصد وادی کشمیر میں سرمائی کھیل مقابلوں کو فروغ دینے کے علاوہ ملک کے نوجوان کھلاڑیوں میںموجود صلاحیتوں کو ابھرنا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ اس کے علاوہ وادی کشمیر کے سیاحت اور کلچرل کو بھی بڑاوھا ملے گا جبکہ صحت مند اور تندروست رہنے کی ایک مشق بھی حاصل ہو گی ۔ پریس کانفرنس میں وائس چانسلر کے علاوہ یونیورسٹی کے دین ایکڈمکس پروفیسر شاہد رسول کے علاوہ مختلف شعبوں کے سربراہاں بھی وہاں موجود تھے ۔
Comments are closed.