کاکہ پورہ پلوامہ میں نوجوان سوموڈرائیورکی ہلاکت
ایس ایچ آرسی نے کی ڈی جی پی سے رپورٹ طلب
سری نگر:۲۹،مئی:/ کاکہ پورہ پلوامہ میں نوجوان سوموڈرائیورکی ہلاکت کانوٹس لیتے ہوئے ریاستی حقوق انسانی کمیشن نے ڈی جی پی سے27جولائی تک رپورٹ طلب کی۔ کے این این کومعلوم ہواکہ27مئی 2018کورات کے لگ بھگ ساڑھے 10بجے کاکہ پورہ پلوامہ میں واقع 50آرآرکے کیمپ پرہوئے جنگجوئیانہ حملے کے دوران نزدیکی گاؤں نارواکے رہنے والاایک نوجوان سومورائیوربلال احمدگنائی ولدمحمدرمضان سرمیں گولی لگنے سے جاں بحق ہواگیاجبکہ گولی باری کی زدمیں آکرایک فوجی اہلکاربھی ازجان ہوا۔مقامی حقو ق انسانی کارکن محمداحسن اونتونے رمضان سیزفائرکے دوران ہوئی اس پہلی شہری ہلاکت کے حوالے سے ریاستی حقوق انسانی کمیشن میں ایک عرضی دائرکردی ،جسکوکمیشن نے زیرکیس نمبرSHRC/175/PUL/2018بتاریخ 28مئی2018سماعت کیلئے منظورکیا۔انٹرنیشنل فورم فارجسٹس اینڈہیومن رائٹس کے چیئرمین محمداحسن اونتونے مزیدجانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے کاکہ پورہ پلوامہ میں27مئی کورات دیرگئے فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک مقامی نوجوان بلال گنائی کی ہلاکت کے حوالے سے ریاستی حقوق انسانی کمیشن میں 28مئی کوجوعرضداشت داخل کی تھی ،اُسکو29مئی بروزمنگلوارکمیشن کے چیئرمین ریٹائرڈجسٹس بلال نازکی نے بذات خودزیرسماعت لایا،اورچیئرمین ایس ایچ آرسی نے نوجوان سوموڈرائیوربلال گنائی کی ہلاکت کے بارے میں ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹرایس پی ویدکے نام ایک نوٹس اجراء کرتے ہوئے پولیس سربراہ سے 27جولائی 2018تک تفصیلی رپورٹ طلب کی ۔محمداحسن اونتوکے بقول اب اس معاملے کی اگلی سماعت ریاستی حقوق البشرکمیشن میں 27جولائی کوعمل میں لائی جائیگی ۔
Comments are closed.