محبوبہ مفتی کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے والا شخص بزدل نکلا: عمر عبداللہ
محبوبہ مفتی کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے والا شخص بزدل نکلا: عمر عبداللہ
سری نگر، 29 مئی نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف انتہائی ناشائستہ زبان کا استعمال کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر چودھری لال سنگھ کے مفرور بھائی کو بزدل انسان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’گالیاں دیتے وقت اصلی مرد بننے والا شخص اب پولیس کے ڈر سے بھاگ رہا ہے‘۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ’یہ شخص محبوبہ مفتی کو گالیاں دیکر اپنے آپ کو اصلی مرد سمجھ رہا تھا، لیکن اب پولیس کے ڈر سے بھاگ رہا ہے۔ یہ شخص کوئی اصلی مرد نہیں بلکہ ایک بزدل انسان ہے‘۔
واضح رہے کہ ریاستی پولیس نے گذشتہ روز راجندر سنگھ نامی مفرور شخص کو اشتہاری ملزم قرار دیا۔ مذکورہ شخص جو بی جے پی کے سینئر لیڈر چودھری لال سنگھ کا بھائی ہے، اس نے گذشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف انتہائی ناشائستہ زبان استعمال کی ۔ ریاستی پولیس نے اسے اشتہاری ملزم قرار دیا ہے۔
ضلع پولیس ہیڈکوارٹرس کٹھوعہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک اشتہار میں کہا گیا ہے ’راجندر سنگھ عرف بابی ولد سرن سنگھ ساکنہ وارڈ نمبر 2 کٹھوعہ (پولیس کو) ایف آئی آر 87/2018 کے سلسلے میں مطلوب ہے۔ ملزم اپنی گرفتاری کو ٹالنے کے لئے روپوش ہوگیا ہے۔ اس کے بارے میں اطلاع دینے والے کو معقول انعام و اکرام سے نوازا جائے گا‘۔
جاری۔ یو این آئی
Comments are closed.