جموں سے اگلا وزیر اعلی ہوگا: بی جے پی
جموں سے اگلا وزیر اعلی ہوگا: بی جے پی
جموں ، 29 مئی : ریاست جموں و کشمیر کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ پارٹی آئندہ اسمبلی انتخاب میں 44 سے زیادہ نشستیں جیتے گی اور اگلا وزیر اعلی جموں علاقہ سے ہوگا ۔
مرکز کی مودی حکومت کے چار سال پورا ہونے پر کل جموں کی بی جے پی یونٹ کے ذریعہ منعقدہ پروگرام میں مسٹر رینا نے کہا ’بی جے پی 2020 کے اسمبلی انتخاب میں 44 سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی اور اگلا وزیر اعلی جموں سے ہوگا ‘۔
اس موقع پر مسٹر رینا نے پارٹی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا ’ پنڈت پریم ناتھ ڈوگرا بھون ایک مقدس جگہ ہے اور انہوں نے جموں و کشمیر کے ہندوستان میں شامل کئے جانے کے لئے ڈاکٹر شیام پرساد مکھرجی کے ساتھ مل کر جدو جہدکی تھی ‘۔ مسٹر رینا نے پارٹی کارکنان کو اعتماد دلایا کہ وہ آخردم تک بی جے پی کا جھنڈا تھامے رہیں گے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنان سے آئندہ پارلیمانی انتخاب میں بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کرنے کی اپیل کی ۔
یو این آئی.
Comments are closed.