عوام کا پیسہ برباد کرنا بی جے پی کا واحد ایجنڈا: کانگریس
عوام کا پیسہ برباد کرنا بی جے پی کا واحد ایجنڈا: کانگریس
نئی دہلی 29 مئی :کانگریس نے سی این جی کی قیمتوں میں کئے گئے اضافہ کے پیش نظر مرکز کی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا سخت مشقت سے کمائے گئے لوگوں کے پیسے کو برباد کرنا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا واحد ایجنڈا ہے۔
کانگریس نے میڈیا انچارج رندیپ سورجے والا نے گزشتہ شب سوشل میڈیا پر کہا ’’پہلے وہ پیٹرول ۔ڈیزل کی قیمتوں کو بڑھاکر لوگوں کی جیب میں سوراخ کرتے ہیں۔ اب دہلی میں سی این جی ۔ پی این جی کی قیمتوںمیں بھی اضافہ کردیا گیا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’سخت محنت سے كمائے لوگوں کے پیسے کو برباد کرنا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا واحد ایجنڈا ہے۔مودی جی، بہت ہو چکا‘‘۔
یو این آئی
Comments are closed.