روس اور اسرائیل کے وزراء فاع ملاقات کریں گے

روس اور اسرائیل کے وزراء فاع ملاقات کریں گے

یروشلم مئی 29 :اسرائیلی وزیر دفاع ایویگور لیبرمین ماسکو کے وزیردفاع سرگئی شوئیگو سے ملاقات کریں گے۔
اسرائیلی وزارت دفاع نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر شوئیگو نے اسرائیلی ہم منصب کو مدعو کیا ہے لیکن یہ ملاقات کس مدعے پر ہوگی اور کیسی ہوگی اس سے متعلق دیگر کوئی بھی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ یہ میٹنگ 31 مئی کو ہوگی۔
اسرائیل نے شام میں ایرانی فوج کی کسی بھی شکل میں موجودگی کو ختم کرنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد روس کے وزیر دفاع نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو ملاقات کے لئے مدعو کیا ہے۔
رائٹر

Comments are closed.