کپوارہ اورسوپورمیں میں دلدوزسڑک حادثے

ایک نوجوان لقمہ اجل:7زخمی:5 شدیدزخمی سری نگرمنتقل

کپوارہ،سوپور:۲۸،مئی:/ سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک لوڈکیریئرکے گہرے نالے میں گرجانے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقعہ ہوگئی جبکہ نصف درجن زخمی ہوگئے۔کے این این کے مطابق منش تارچوکی بل کپوارہ میں سوموارکودن کے تقریباًڈیڑھ بجے ایک لوڈکیریئرزیرنمبرJK02AF-2207ایک گہرے نالے میں گرگیاجسکے نتیجے میں لوڈکیریئرپرسوارایک نوجوان پرویزاحمدخواجہ ولدمحمدیوسف خواجہ ساکنہ دردپورہ کپوارہ کی موقعہ پرہی موت واقعہ ہوگئی جبکہ اس حادثے میں نصف درجن افرادزخمی ہوگئے ،جن میں سے4شدیدزخمیوں الطاف احمدخواجہ ولدعبداللہ ،شبیراحمدخواجہ ولدمحمدیوسف ،جاویداحمدولدعبدالصمدخواجہ اوررئیس احمدخواجہ ولدریاض احمد کوسری نگرمنتقل کیاگیاجبکہ 2زخمیوں کوکپوارہ اسپتال میں داخل کیاگیا۔ اس دوران شمالی قصبہ سوپورمیں سعدپور بائی پاس پرایک مارتی کارکے اُلٹ جانے کے نتیجے میں ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا۔معلوم ہواکہ 45سالہ ارشداحمدبٹ ولدعبدالخالق بٹ ساکنہ وترگام رفیع آباداپنی نجی ماروتی کارمیں ڈانگرپورہ سوپورسے واپس گھرجارہاتھاکہ سعدپورہ بائی پاس کے نزدیک اسکی ماروتی کاراچانک اُلٹ گئی جسکے نتیجے میں ارشدبٹ شدیدزخمی ہوگیا،اوراُسکو سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپورپہنچایاگیاتاہم یہاں تعینات ڈاکٹروں نے اس کوصدراسپتا ل سری نگرمنتقل کیا۔

Comments are closed.