شہری ہلاکت:سیز فائر کے دعوے کھوکھلے :تحریک حریت
سری نگر:۲۸،مئی:/ تحریک حریت نے پلوامہ میں شہری کی ہلاکت کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ۔ترجمان نے کہا کہ سیز فائر کے باوجود عام اور نہتے شہریوں کی ہلاکت جاری ہے اور یہ سیز فائر کے دعوے کھوکھلے ہیں۔تحریک حریت ے ناڑوہ پلوامہ میں فوج کی طرف سے کل شام ایک عام اور نہتے شہری بلال احمد گنائی کو بہیمانہ طور شہید کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کل کا واقعہ انتہائی جارحیت اور بربریت پر مبنی ہے۔ بلال احمد ایک کاروباری نوجوان تھا، ایک پولٹری فارم چلارہا تھا اور کل اپنے پولٹری فارم سے شام کو جب گھر آرہا تھا تو فوج نے اس کو سرِ راہ گولی مار کر شہید کردیا۔ بفرض محال اگر فورسز پر کہیں سے کسی نے فائر کیا تھا تو بلال اس تمام کارروائی سے بے خبر ہوکر گھر آرہا تھا۔ فورسز نے اس پر اپنا نزلہ گراکر بندوقوں کے دہانے کھول کر اس کو ابدی نیند سُلادیا۔ چیرمین تحریک حریت محمد اشرف صحرائی کی ہدایت پر صدرِ ضلع پلوامہ غلام محمد ہرہ نے ناڑوہ کاکپورہ جاکر شہید موصوف کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا اور تعزیتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کے باوجود عام اور نہتے شہریوں کا قتل عام جاری ہے اور یہ سیز فائر کے دعوے کھوکھلے ہیں۔ تلاشیاں، چھاپے، محاصرے اور گرفتاریاں تسلسل سے جاری ہیں۔ مظالم میں کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت کے کسی بھی فریب میں نہیں آنا چاہیے اور بھارت نواز سیاست دانوں سے ہر حال میں لاتعلقی کا اظہار کرنا چاہیے۔ ادھرچیرمین تحریک حریت محمد اشرف صحرائی نے جماعت اسلامی سے وابستہ عبدالمجید وانی ساکن ڈنگی وچھہ حال محلہ جدید بارہ مولہ تنظیم کے ذمہ دار شاکر احمد میر زینہ پورہ کی چاچی، پیر عبدالرشید کے چچیرے بھائی کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کی۔ صحرائی نے عبدالمجید وانی کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بچپن سے تحریک اسلامی سے وابستہ تھے اور تحریک آزادی کے ساتھ والہانہ لگاؤ رکھتے تھے۔ انہوں نے مرحومین کے حق میں ایک دعائیہ مجلس منعقد کی اور مرحومین کی جنت نشینی کی دُعا کی۔
Comments are closed.