سری گفوارہ بجبہاڑہ میں دن دہاڑے بینک ڈکیتی
اسلحہ بردارایک لاکھ80ہزارروپے لوٹ کرفرار:رائفل بھی اُڑالی
بجبہاڑہ:۲۸،مئی:/ جنوبی کشمیرمیں دن دہاڑے بینک ڈکیتی انجام دیتے ہوئے نامعلوم اسلحہ بردارایک لاکھ80ہزارروپے لوٹ کرفرارہوگئے جبکہ انہوں نے بینک کے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈکی12بورائفل بھی اُڑالی۔پولیس ذرائع نے بینک لوٹے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ملوث لٹیروں کی تلاش شروع کردی گئی ۔کے این این کے مطابق جنوبی ضلع اسلام آبادکے تاریخی قصبہ بجبہاڑہ کے ایک مضافاتی علاقہ مہندسری گفوارہ میں اُسوقت خوف وہراس کی لہردوڑگئی جب یہاں سوموارکودوپہرکے وقت بینک ڈکیتی کی واردا ت رونماہونے کے بعدپولیس وفورسزنے علاقہ کومحاصرے میں لیکرتلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ جموں وکشمیربینک برانچ واقع مہندسری گفوارہ میں کچھ اسلحہ بردارداخل ہوئے اورانہوں نے بینک کی حفاظت پرمامورگارڈپرقابوپالیا۔بتایاجاتاہے کہ اسلحہ برداروں نے بندوق کی نوک پربینک عملہ سے روپے طلب کئے ،اوروہ ایک لاکھ 80ہزارروپے کی رقم لوٹ کریہاں سے فرارہوگئے جبکہ انہوں نے بینک کے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈکی 12بوررائفل بھی اُڑالی۔پولیس ذرائع نے بینک ڈکیتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اسکی اطلاع ملتے ہی پولیس وفورسزکی جمعیت یہاں پہنچ گئی اورانہوں نے بینک ڈکیتوں کی تلا ش شروع کردی ۔
Comments are closed.