پاکستان ،حریت امن پہل کا حصہ بنیں :پی ڈی پی

امن اور مسئلے کے حل کیلئے نوجوان وسیول سوسائٹی راہ ہموار کرنے میں مدد کریں :سر تاج مدنی

سری نگر:۲۸،مئی:کے این این/ حکمران جماعت پی ڈی پی نے کشمیر مسئلے کے حل کیلئے پاکستان اور حریت کی شمولیت عنقریب حقیقت بن جائیگی ۔پارٹی کے نائب صدر محمد سرتاج مدنی نے اس امید کا ظہار بھی کیا نئی دہلی کی جانب سے امن عمل کے حوالے سے کی گئی پہل کا دونوں کی جانب سے مثبت ردِ عمل دیں گے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق پی ڈی پی کے نائب صدر محمد سرتاج مدنی برصغیر میں قیام امن کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے اور لوگوں کو مسائل ومشکلات کے بھنور سے باہر نکالنے کیلئے نئی دہلی کی پہل کا پاکستان اور حریت کو مثبت انداز میں جواب دینا چاہئے ۔کولگام میں عوامی اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے سر تاج مدنی نے کہا کہ ہندو ستان اور پاکستان کے درمیان ٹکراؤ ،مخاصمت اور دشمنی کے نتیجے میں جموں وکشمیر کے عوام بری طرح سے متاثر ہوئے اور ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ واجپائی ۔مشرف مؤثر امن عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ2002میں یرغمالی صورتحال کا خاتمہ کرکے ہند پاک نے آگے بڑھنا شروع کردیا تھا ،جسکے مثبت نتائج بھی برآمد ہوئے ۔انہوں نے ہند پاک افواج کے درمیان سرحدوں پر گولہ باری کے نتیجے میں انسانی جانوں کا اتلاف ہوا جبکہ ٹکراؤ کی صورتحال کے نتیجے میں یہ سلسلہ جاری ہے ۔مدنی نے کہا کہ تشدد سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی لیڈر شپ دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کی بحالی کیلئے سازگار ماحول بنانے کیلئے مختلف سطحوں پر کوشاں ہے ۔ان کا کہناتھا کہ موجودہ لیڈر شپ امن ومفاہمت کیلئے معنیٰ خیز سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کو اس حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ،تاہم پی ڈی پی کا ماننا ہے کہ مسئلے کے حل کیلئے تمام متعلقین کو آگے آنا چاہئے ۔ان کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ذاتی طور پر مذاکرات کی پیشکش کی لیکن بدقسمتی سے کسی نے مثبت ردِ عمل ظاہر نہیں کیا جسکے نتیجے میں ریاست بری طرح سے متاثر ہوئی ۔ان کا کہناتھا کہ اس کے باوجود پی ڈی پی نے نئی دہلی پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی راہ اپنا ئے اور کامیابی بھی حاصل کی ۔

Comments are closed.