Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
سرینگر / پُر اسرار طور پر لاپتہ ہوئے پولیس کانسٹیبل کی نعش ناملہ پہروسے 10دنوںکے بعد برآمد کر کے قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد ورثہ کو سونپ دی گئی ،ایس پی اؤ پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بدلہ لینے کیلئے کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ اے پی آئی نمائندے کے مطابق گزشتہ دنوں جموں و کشمیر پولیس میں تعینات کانسٹیبل سمیر جی بٹ کے پُر اسرارطور پر لاپتہ ہونے اور نالہ پہرو میں چھلانگ لگانے کے بار ے میں افراہیں پھیل گئی اور پولیس نے لاپتہ ہوئے پولیس کانسٹیبل کو بازیاب کرنے کیلئے کارروائی شروع کر دی تاہم پولیس کانسٹیبل کے نالہ پہرو میںچھلانگ لگانے اور پُر اسرار طور پر لاپتہ ہونے کے معاملے نے اس وقت نیا موڑ لے لیا جب جموں و کشمیر پولیس میں تعینات اومپورہ بڈگام کے ایک ایس پی اؤکو پُر اسرارطورپر لاپتہ ہوئے پولیس کانسٹیبل کے ساتھ ہندوارہ میں دیکھا گیا تھا اور2دنوں کے بعد مذکورہ ایس پی اؤ نے پولیس کے سامنے بیان دیا تھا کہ سمیر جی بٹ نامی پویس کانسٹیبل نے ذہنی تناؤ میں مبتلا ہونے کے بعد نالہ پہرو میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی اور مذکورہ ایس پی اؤ کے بیان کے بعد پولیس کے غوطہ خوروں نے کانسٹیبل کی نعش کو بازیاب کرنے کیلئے کارروائی شروع کر دی تھی ۔10دنوں کی انتھک کوشش کے بعد پولیس وفورسز کے غوطہ خوروں اور مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس کانسٹیبل کی نعش ہانجی شارٹ ہندوارہ میں نالہ پہرو سے برآمد کی گئی اورقانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد میت کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا ۔ ادھر پولیس کانسٹیبل کی ہلاکت میں گرفتار کئے گئے ایس پی اؤ سجاد احمد نے پولیس کانسٹیبل سمیرجی بٹ کو قتل کرنے کا عتراف کرتے ہوئے کہا کہ بدلے کی بنیاد پر اسے موت کے گھا ٹ اتار دیا گیا ۔ ایس پی اؤ کے مطابق پولیس کانسٹیبل نے اس کے ساتھ پہلگام میں تعیناتی کے دوران بدفعلی کی تھی اور اب اس کی کارروائیاں حد سے تجاوز کر گئی تھی ں جس کی بنیاد پر میرے تن بدن میں بدلے کی آگ بھڑک اٹھی اور میں نے مذکورہ پویس کانسٹیبل کو قتل کر دیا ۔
Comments are closed.