Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
سرینگر / جاں بحق ہوئے حزب کمانڈر کی نماز جنازہ کے دوران سلامی دینے والے عسکریت پسند نے جموں و کشمیر پولیس اور 21راشٹریہ رائفلز کے سامنے سرنڈر کرلیا ،پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہندوارہ میں حزب المجاہدین کے ایک سرگرم عسکریت پسند نے بازآباد کاری اور سرنڈر پالیسی کے تحت اسلحہ سمیت خود سپردگی کی ۔ ادھر مژھل سیکٹر میں پولیس وفورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم آرائی میں ایک غیر شناخت شدہ عسکریت پسند جاں بحق ہوا ۔ اے پی آئی نمائندے کے مطابق حزب کے جاں بحق ہوئے ڈویژنل کمانڈر سبزار احمد کی نماز جنازہ کے دوران سلامی دینے اور ویڈیوں کلپ کے ذریعے لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے والے حزب المجاہدین کے سرگرم اوراعلیٰ تعلیم یافتہ عسکریت پسندنے 21راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کے سامنے خود سپردگی کی ۔جموں و کشمیر پولیس نے اس با ت کی تصدیق کی کہ حزب المجاہدین کے ساتھ کام کرنے والے سرگرم عسکریت پسند دانش احمد ولد فاروق احمد ساکنہ کلنگام ہندوارہ نے اسلحہ سمیت بازآباد کاری اور سرنڈر پالیسی کے تحت خود سپردگی کی ہے ۔ایس ایس پی ہندوارہ غلام جیلانی وانی کے مطابق دانش فاروق بی ایس ای 3rdائیر کا طالب علم ہے اور بیرون ریاستDoon PG College Agriculture Science and Technologyدہرادون میں زیر تعلیم تھا کہ 2016میں سنگبازی میں ملوث ہونے کے بعد اسے گرفتار کیا گیا اور اس کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی رہائی عمل میں لائی گئی تاہم رہائی عمل میں آنے کے ساتھ ہی مذکورہ طالب نے حز ب المجاہدین کے ساتھ اپنی وبستگی کر لی اور ایک سرگرم عسکریت پسند کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہا تھا ۔ پولیس کے مطابق دانش فاروق کو نئے نوجوانوں کو حزب المجاہدین میں بھرتی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اور اس کے عسکریت میں شامل ہونے کے بعد پولیس نے اس کے والدین کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور انہیں اس بات سے آگاہ کیا کہ اگر وہ خود سپردگی کریگا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ایس ایس پی کے مطابق سرنڈر کرنے والے عسکریت پسند کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 33/2017زیر دفعہ 7/25آرمز ایمنشن ایکٹ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ۔ ادھر 56راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کو مژھل سیکٹر میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ، پولیس و فورسز نے حدمتارکہ کے قریب کے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی جس کے دوران عسکریت پسندو ں اور پولیس و فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ پولیس و فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران ایک غیر شناخت شدہ عسکریت پسند جاں بحق ہوا ۔
Comments are closed.