سورج آگ برس انے لگا ،شدید گرمی کی لہر سے اہلیان وادی کو سخت مشکلات

جموں میں اتوار کا دن سب سے گرم ترین ریکارڈ ، درجہ حرارت 40ڈگری عبور کر گیا

سرینگر /27مئی / وادی کشمیر میں ماہ مقد س میں جھلسا دینے والی گرمی کی شدید لہر کے بیچ ریاست کی سرمائی راجدھانی جموں میں اتوار کا دن سال رواں کا سب سے گرم ترین ریکارڈ کیا گیا۔اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مستقبل قریب میں بارشوں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اس دوران درجہ حرارت میں کمی واقع ہو سکتی ہے جس سے لوگوں کو گرمی کی شدید لہر سے راحت ملے گی۔ادھر گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں نوجوان مختلف ندی نالوں اور دریاؤں میں چھلانگیں لگا کر اپنے آپ کو ٹھنڈا کر کے راحت محسوس کی جس دورا ن سینکڑوں نوجوانوں نے شہر آفاق جھیل ڈل کے مختلف حصوں پر تیراکی کا مزہ لیا۔سی این آئی کے مطابق جہاں ماہ مئی میں درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجے میں پائی جانے والی شدید گرمی کی وجہ سے اہل وادی کیلئے رات دن تکلیف دہ ثابت ہو رہے ہیں وہیں گرمی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی ایک کڑی کے تحت اتوار کو بھی شدید گرمی کی لہر جاری رہی ۔ محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چند دونوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات نہیں ہے اور مجموعی طور پر موسم خشک ہی رہیگا ۔تاہم انہوں نے اس بات کے امکانات ظاہر کئے ہیں کہ گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے ۔اسی دوران ماہ رمضان کے اس مقدس ماہ میں شدت گرمی کی تپیش سے بچنے کیلئے نوجوانوں کی طرف سے ندی نالوں اور دیاؤں کا رخ کیا جاتا ہے اور گرمی سے راحت پانے کیلئے وہ تیراکی کا بھی مزہ لیں رہے ہیں ۔ ادھر جموں میں بھی تپیش کی گرمی بدستور جاری ہے اور اتوار کا دن جموں میں رواں سال کا سب سے گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق جموں میں اتوار کو رواں سال کا سب سے زیادہ گرم دن ریکارڈ کیا گیا اور درجہ حرارت 40ڈگری سے سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔

Comments are closed.