آر ایس پورہ جموں میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات
40 مکانات جل کرخاکستر ، کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ، درجنوں کنبے کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور
سرینگر /27مئی / آر ایس پورہ جموں میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں 40سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہوئے۔آگ کی ہولناک واردات سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوگیا ہے۔سی این آئی کو جموں سے نمائندے نے اطلا ع دی ہے کہ سنیچروار اور اتوار کی درمیانی رات کو اس وقت چیخ و پکار کی صدائے فضا میں گونج اٹھی جب علاقے میں آگ کی بھیانک واردات رونما ہوئی۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی شارٹ سرکٹ ہونے سے ایک رہائشی مکان سے نمودار ہوئی جس دوران آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیار کیا۔ عین شاہدین کے مطابق مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیار کرکے اپنے متصل چالیس کے قریب چالیس مکانات کو اپنی لپیٹ میں لیا۔نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ کچھ ہی منٹوں میں آگ لگنے سے چالیس کے قریب رہائشی مکانات راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔عین شاہدین کے مطابق پولیس اور فورسز نے آگ دیکھتے ہی فائر سروس عملے کو مطلع کیا جس کے بعد مقامی لوگوں اور فائر سروس عملے نے آگ پر قانو پانے کے لئے کارروائی کی اور کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا گیا تھا تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے لگی ہے جبکہ آگ لگے سے ہوئے نقصان کا تخمنہ کروڑوں روپے بتایا جاتا ہے۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا ہے اور آ گ سے ہوئے نقصان کا تخمنہ لگانے کیلئے کاروائی شروع کی گئی۔
Comments are closed.