پنڈت نہرو کی برسی پر مودی نے خراج عقیدت پیش کیا

پنڈت نہرو کی برسی پر مودی نے خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی ، 27 مئی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر مودی نے صبح ٹوئٹ کیا ’ہمارے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی برسی پر خراج عقیدت ‘۔ الہ آباد میں 14 نومبر 1889 کو پیداہوئے پنڈت نہرو کا 27 مئی 1964 کو نئی دہلی میں انتقال ہوا تھا ۔
یو این آئی

Comments are closed.