مودی حکومت کے 4 برس مکمل ،کانگریس کا احتجاج

بھاجپا کا دورِ اقتدار جھوٹ ،دھوکہ دہی پر مبنی ،عوام کش پالیساں اپنائیں:لیڈران کا الزام

سرینگر:۲۶،مئی : / مرکز میں نریندر مودی کی سربراہی والی بھاجپا سرکار کے 4سال مکمل ہونے پر کانگریس نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ چار برس کے دوران مودی حکومت نے ملکی عوام کو سبز باغ دکھا ئے ۔کانگریس لیڈران وکارکنان نے بتایا کہ مودی حکومت جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی ہے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق ایک طرف جہاں بھاجپا 4سال اپنے دور اقتدار پر کامیابیوں کے گن گا رہی ہے ،وہیں کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل کر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ چار برس کے دوران بھاجپا کی این ڈی اے سرکار نے صرف اور صرف عوام کش پالیسیاں اپنائیں ۔سرینگر میں کا نگریس کے سینئر لیڈر تاج محی الدین کی قیادت میں کانگریس لیڈران وکارکنان نے ایم اے روڑ پر دھرنا دیا ۔احتجاجی کانگریس لیڈران وکارکنان نے بی جے پی حکومت کے خلاف نعرہ نازی کی جبکہ الزام عائد کیا کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت نے گزشتہ چار برسوں کے دوران عوام کش پالیسیاں ہی اپنائیں ۔احتجاجی سیاسی لیڈران وکارکنان نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے ،جن پر مودی کے حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔اس سے قبل پارٹی کے سینئر لیڈران و عہدیداران کی ایک میٹنگ پارٹی ہیڈ کواٹر سرینگر میں منعقد ہوئی ۔اس میٹنگ کی صدارت پارٹی کے سینئر لیڈر تاج محی الدین نے کی ۔اس غیر معمولی میٹنگ میں جموں وکشمیر کی مجموعی صورتحال اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر وسابق وزیر تاج محی الدین نے کہا کہ ملکی عوام میں اس وقت جو اضطراب پایا جارہا ہے ،وہ مرکزی حکومت کی عوام کش پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرکے عوام بھی حکومت کی عوا م کش پالیسیوں کے باعث شدید ترین مشکلات ومسائل سے دوچار ہیں ۔انہوں نے بی جے پی اور پی ڈی پی اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہیں جبکہ عوامی خواہشات کی کوئی پر واہ نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے حکومتی اتحاد عوامی حامل کے مسائل پر غیر سنجیدہ کا مظاہرہ کررہا ہے اور دونوں حکومتی پارٹیاں ایک پیج پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے اقتدار میں آنے کیلئے نہ صرف ملکی سیکولر ازم نظام کو درہم برہم کیا بلکہ جمہوری اداروں کو بھی مسخ کرنے کی کوششیں کیں ۔ان کا کہناتھا کہ پورے ملک میں اس وقت مودی حکومت کے خلاف غم وغصہ کی لہر دوڑ چکی ہے جبکہ ملکی عوام کافی ناراض ہیں ۔تاج محی الدین نے کہا کہ مرکزی سرکار کا ’سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘ نعرہ عوام کو لوٹنے کا ایک بہترین ہتھیار ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے جبکہ یہ عمل عوام کو لوٹنے کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے عوام کو لوٹنے کا نیا ذریعہ تلاش کیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ عام لوگوں کی جیبیں خالی کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو بلا جواز قرار دیا جبکہ بحران کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی ذمہ دار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ ایک بڑی ڈھوکہ دہی ہے ۔تاج محی الدین نے کہاکہ مرکزی سرکار کا ’سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘ نعرہ عوام کو لوٹنے کا ایک بہترین ہتھیار ہے ۔ان کا کہناتھا کہ بی جے پی نہ صرف عوام کو لوٹ رہی ہے بلکہ خزانہ عامرہ کو بھی ڈیجٹل انڈیا ،سب کا ساتھ ،سب کا وکاس ‘کے نام لوٹ رہی ہے اور عوام کو طرح طرح کے نعروں سے گمراہ کررہی ہے ۔تاج محی الدین نے بتایا کہ موجودہ مرکزی حکومت ملک کے مخصوص اور بڑے صنعت کاروں کو فائدہ پہنچا نے کیلئے سب کچھ کررہی ہے ،جو عوام کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔

Comments are closed.