میجر گگوئے معاملہ :احسن اونتو نے رٹ پٹیشن دائرکی

عدالت نے پولیس سے معاملے کی نسبت رپورٹ طلب کی

سرینگر:۲۶،مئی :کے این این / میجر گگوئے کے معاملے کے حوالے سے حقوقِ انسانی کیلئے کام کرنے والی تنظیم انٹر نیشنل فورم فار جسٹس نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔فورم کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر کی عدالت میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی جبکہ عدالت نے پولیس سے معاملے کی نسبت رپورٹ طلب کی ۔اس کیس کی اگلی شنوائی30مئی مقررکی ہے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق میجر گگوئے کے معاملے نے ایک اور موڑ لیا ،کیو نکہ حقوقِ انسانی کیلئے کام کرنے والی تنظیم انٹر نیشنل فورم فار جسٹس اس معاملے کی نسبت عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔فورم کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر کی عدالت میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی ۔در خواست کنندہ نے عدالت سے کہا ہے کہ اس واقعہ سے دل مجروح ہوئے ہیں جبکہ سماج میں ایک منفی پیغام گیا ہے لہٰذا میجر گگوئے کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہئے ،جو ابھی پولیس نے درج نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میجر گگوئی کا ہوٹل کا کمرہ بک کرنے اور یہاں نو عمر دوشیزہ سے تنہائی میں ملاقات کرنے کے کئی خدشات پیش ہوتے ہیں جبکہ سماج اس پورے معاملے کو الگ ہی انداز میں دیکھ رہا جسکی وجہ معاشرے میں ایک منفی پیغام گیا ہے لہٰذا میجر گگوئے کے خلاف کارروائی ہونے چاہئے ۔محمد احسن اونتو کے مطابق چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر کی عدالت میں اُنکی دائر کردہ رٹ پٹیشن پر سماعت ہوئی ،جس دوران عدالت نے ایس ایس پی سرینگر ،ایس پی نارتھ اور ایس یچ او خانیار سے ایک رپورٹ طلب کی گئی ۔ان کا کہناتھا کہ عدالت نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ اس کیس اگلی سماعت پر وہ عدالت میں موجود رہیں جبکہ 30مئی تک اس معاملے کی نسبت مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ30مئی کو اس کیس اگلی سماعت ہوگی ۔یاد رہے کہ شہرسری نگرکے ڈلگیٹ علاقہ میں واقع ایک ہوٹل میں ایک مقامی لڑکی کیساتھ پولیس کے ہاتھوں گرفتارکئے گئے فوج کے افسرمیجرلتل گگوئے کی مشکل اُسوقت بڑھ گئی جب جمعہ کوفوجی ضابط اخلاق کے تحت میجرگگوئے کیخلاف کورٹ آف انکوائری کاحکم دیاگیا۔دفاعی ذرائع کے مطابق 53آرآرسے وابستہ میجرلتل گگوئے کے خلاف فوج نے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ آرمی چیف جنرل بپن راوت نے جمعہ کوواضح کیاکہ فوجی افسرمیجرلتل گگوئے کوحال ہی میں منظرعام پرآئے واقعے میں ملوث پایاگیاتواُسکوسخت سزادی جائیگی ۔

Comments are closed.